Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:عید الاضحیٰ کیلئے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجانے کی تیاریاں

کراچی:عید الاضحیٰ کیلئے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجانے کی تیاریاں
July 29, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی میں عید قرباں کیلئے سپر ہائی وے پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر لگائی جانے والی ایشیاء کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی گیارہ سو ایکٹر پر محیط ہوگی، جس میں اس بار چھبیس بلاکس بنائے جارہے ہیں جبکہ بھاری بھرکم وی آئی پیز جانوروں کیلئے چار بلاک ہوں گے،منڈی کا باقاعدہ افتتاح اگست کے شروع میں ہوگا، انتظامیہ پر امید ہے کہ ڈھائی لاکھ سے زائد گائے، بیل، اونٹ اور بکرے لائے جائیں گے،ملک بھر سے آنے والے بیوپاری کہتے ہیں کہ نصیب کہ سودے ہوتے ہیں، جانور مہنگا نہیں،اخراجات زیادہ ہیں۔

منڈی میں مویشیوں کی آمد کے بعد نوجوان کھنچے چلے آرہے ہیں کہتے ہیں خریدار نہیں، تفریح کیلئے آئے ہیں اور آتے رہیں گے۔ شہرمیں لائے جانے والے جانوروں کی طبی جانچ ہائی وے پر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کررہی ہے اور منڈی میں جگہ اور سہولیات فراہم کرنے کی مد میں بڑے جانور پر چودہ سو اور چھوٹے پر آٹھ سو روپے وصول کئے جارہے ہیں، جبکہ داخلی وخارجی راستوں اور فری پارکنگ ایریا میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے کام جاری ہے۔