Saturday, September 21, 2024

کراچی:عیدالاضحیٰ کےتیسرے روزاونٹوں کی اجتماعی قربانی

کراچی:عیدالاضحیٰ کےتیسرے روزاونٹوں کی اجتماعی قربانی
September 27, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں سنت ابراہیمی کی پیروی میں عیدالاضحیٰ کےتیسرےروزاونٹوں کی اجتماعی قربانی کااہتمام کیاگیا،لوگوں کی بڑی تعدادنےقربانی کامنظردیکھا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں گائے،بیل اوربکروں کےبعداونٹ کی اجتماعی قربانی کامرحلہ آگیا ،کالاپل کےقریب خوبصورت اوربلندقامت7اونٹ قربان کردیےگئے۔ اونٹوں کی اجتماعی قربانی کااہتمام نجی اپارٹمنٹ کےرہائشی افرادکی جانب سےکیاگیا۔ لوگوں کی بڑی تعدادنےاونٹ کی قربانی کامنظربراہ راست دیکھا،جن میں خواتین اوربچےبھی شامل تھے۔ نجی اپارٹمنٹ کےرہائشی افرادنےاونٹ کی قربانی پرخوشی کااظہارکیااورلوگوں کوبھی اونٹ کی قربانی کامشورہ دےدیا۔ واضح رہے کہ کراچی کےدیگرعلاقوں میں بھی اونٹ کی قربانیاں کی گئیں تاہم پچھلےسال کی نسبت اونٹ کی قربانی میں کمی ریکارڈہوئی ہے۔