Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی:عدالت نے راؤ انوار کی رہائی کے آرڈر پر دستخط کر دیئے

کراچی:عدالت نے راؤ انوار کی رہائی کے آرڈر پر دستخط کر دیئے
July 21, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کی رہائی کے آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں ۔ جیل حکام کو دونوں مقدمات میں ریلیز آرڈرز  آج ہی بھجوائے جائیں گے  ، عدالت نے راؤ انوار کی نقیب محسود کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے اور غیرقانونی اسلحہ اور بارودی مواد رکھنے کے مقدمات میں دس دس لاکھ روپے کے عِوض ضمانتیں منظور کی تھیں ۔ ڈی ایس پی قمراحمد سمیت 4 ملزمان کیدرخواست ضمانت پر فیصلہ 28 جولائی کو سنایا جائیگا ۔