Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:شارع فیصل پر فائرنگ کرنیوالا نوجوان عدنان پاشا تاحال گرفتار نہ ہوسکا

کراچی:شارع فیصل پر فائرنگ کرنیوالا نوجوان عدنان پاشا تاحال گرفتار نہ ہوسکا
February 25, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کی شارع فیصل پر نشے میں دھت ہو کر فائرنگ کرنے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہیں آسکا ۔ ملزم عدنان پاشا نے موبائل فون بھی بند کر دیئے ۔
پولیس نے چھاپوں کے دوران 2 قریبی رشتے داروں سمیت 5 افراد کو دھرلیا لیکن نشے میں دھت ہو کر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس کیلئے چھلاوہ بن گیا ۔
وزیرداخلہ سندھ نے پولیس کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔
پولیس نے کہا کہ ملزم کیخلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا ۔
دوسری جانب ملزم کا ایک اور ویڈیو بیان بھی سامنےآ گیا ۔
ویڈیو بیان میں ملزم نے کہا کہ اس نے کسی ادارے کوچیلنج نہیں کیا تھا ، فائرنگ کرنا ٖغلطی تھی ، معافی چاہتا ہوں ۔
عدنان پاشا نے بتایا کہ اس کےوالد کوآٹھ سال پہلے قتل کیا گیا تھا ۔ ذیشان سعید ان کے قتل میں ملوث ہے ۔ اس کو پیغام دینے کے لئے فائرنگ کی تھی ۔
عدنان پاشا نے کہا کہ ذیشان سعید ایسے اور گھر والوں کو بھی دھکمیاں دے رہا ہے ۔ اس نے جس اسلحہ سے فائرنگ کی تھی وہ لائسنس یافتہ ہے ۔