کراچی:شادی ہال سے ملنے والی بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی(92نیوز)کراچی کے مقامی شادی ہال سے ملنے والی بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے بچی سے زیادتی کی کوشش کےشواہد ملےہیں جبکہ جسم سے نمونے بھی حاصل کر لیےگئے ہیں ۔
ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ زیادتی کے متعلق حتمی طور پر ٹیسٹ رپورٹ میں معلوم ہو گا ۔