Saturday, September 21, 2024

کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو اہم دہشتگرد گرفتار

کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی میں دو اہم دہشتگرد گرفتار
October 1, 2015
کراچی(92نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی آپریشن ٹو نے کراچی کے علاقے موسمیات میں کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان  پاکستان اور افغانستان کے دو اہم دہشت گرد گرفتارکرلیے ایس ایس پی جنید شیخ کہتے ہیں دہشت گردنیول ہیڈ کوارٹر پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ تفصیلات کےمطابق ایس ایس  پی جنید  شیخ  نےنیوز بریفنگ میں بتایا کہ  خفیہ اطلاع پر محکمہ موسمیات کے قریب سے خطرناک دہشت گردوں محمد ظریف اور عبدالغفور کو گرفتار کیا گیا ہےجو ملک بھر میں سترہ سے زائد دہشت گردی کی  بڑی وارداتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ سول لائنز بم دھماکے کے سہولت کارتھے اور ان دنوں پاک بحریہ کے  ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی منصوبہ بند کر رہے تھے۔ جنید شیخ نے بتایا کہ دہشت گرد امریکہ ، کینیڈا سمیت دیگر ملکوں سے طالبان کے لیے فنڈ جمع کرتے تھے ملزم منی لانڈرنگ کے ذریعے دیگر ممالک سے فنڈز منگواتے تھے۔ دہشتگردوں سےلیپ ٹاپ ، انٹرنیشنل ولوکل موبائل سمیں اور ایک ایم ٹی این نیٹ ورک بھی برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ملزموں کے دیگر ساتھیوں میں شاہ محمد ، علی یو کے والا، یوجیش پٹیل کینیڈا والا شامل۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان ایکسچینج کے ذریعے مختلف ممالک کی کالز کا ٹریفک مانیٹر کرتے تھے اور امریکہ ، افغانستان اور دیگر ممالک سے دہشت گردی کے لیے فنڈز جمع کرتے تھے۔ میڈیا بریفنگ میں ایس ایس پی جنید شیخ نے بتا یا کہ ملزموں سے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے جبکہ کراچی میں دہشت گردوں کے 12 مزید ساتھی روپوش ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔