Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:سپریم کورٹ نے بارش کے جمع شدہ پانی پر ازخود نوٹس لے لیا

کراچی:سپریم کورٹ نے بارش کے جمع شدہ پانی پر ازخود نوٹس لے لیا
July 4, 2017

 

کراچی (92نیوز)سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے سرجانی میں بارش کے جمع شدہ پانی پر از خود نوٹس لے لیا  ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے  بستیاں پانی میں ڈوبی ہوئیں ہیں۔مشکل وقت میں حکومت اور مئیر کراچی غائب ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے سرجانی میں بارش کے پانی پرنائنٹی ٹو نیوز کی خبر کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا  ۔  صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کی ناقص کارکردگی پر سپریم کورٹ نے برہمی کااظہار کیا ۔ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران جسٹس گلزار نے چیف سیکریٹری سے استفسار کیا کہ انہوں نے ٹی وی پر دیکھا بستیاں پانی میں ڈوبی ہوئیں ہیں۔ بارش کےپانی نےلوگوں کو گھروں میں محصورکردیاہے ۔ گھر ڈوب گئے،آپ نےدورہ کیوں نہیں کیا وہاں آپ کیوں نہیں گئے ، وہاں تو آپ کو کشتی میں جانا پڑے گا۔چیف سیکریٹری بولے جلد علاقے کی صفائی کرالیں گے۔ جسٹس گلزار نے کہا کہ کچھ بھی ٹھیک نہیں، حکومت کا کام عدالتوں کو کرنا پڑرہا ہے ۔شہر کا برا حال ہے،افسران اونچی عمارتوں میں بیٹھے رہتے ہیں۔ عدالت نے انتظامیہ کو شہر کی فوری صفائی کا حکم  دیا  ۔ اپنے ریمارکس میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں حکومت اور مئیر کراچی غائب ہیں۔