Saturday, August 20, 2022

کراچی:رینجرز نے 12دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا

کراچی:رینجرز نے 12دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا
کراچی(ویب ڈیسک)رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندوں سمیت تحریک طالبان کے 12دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا ۔ رینجرزکے ترجمان کے مطابق رینجرزنے آج کراچی کے مختلف علاقوں چپل سن سٹی ،اتحاد ٹاون ،کنواری کالونی مارٹن کوارٹر اور تاج کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندوں اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے بارہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔