Wednesday, October 5, 2022

کراچی،راؤ انوار کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

کراچی،راؤ انوار کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری
کراچی ( 92 نیوز ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس  کے ملزم راؤ انوار کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری  کردیا،عدالت نے راؤ انوار کےکراچی چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوارکی ضمانت کا 25 صفحات پر مشتمل  فیصلہ جاری کردیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق راؤ انوار کراچی سے باہرنہ نہیں جاسکتے۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ راؤ انوار بیماری کی صورت میں بھی پاکستان ہی میں رہیں گے ، کسی بیماری کی صورت میں ملک میں ہی  بہترین  اسپتال دستیاب ہیں۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ راؤ انوار کے اہل خانہ ان سے ملنا چاہتے ہیں تو ملک میں آکر مل لیں ، عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ نقیب اللہ قتل کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ فیصلے میں یہ بھی  کہاگیاکہ دستیاب شواہدسے لگتا ہے کہ راؤ انوار جائے وقوعہ پر موجود تھا۔