Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:داعش اور القاعدہ کے خواتین ونگ کے گرد گھیرا تنگ ،مزید تین گرفتار

کراچی:داعش اور القاعدہ کے خواتین ونگ کے گرد گھیرا تنگ ،مزید تین گرفتار
December 21, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں داعش اور القاعدہ خواتین ونگ کے گرد گھیرا مزید تنگ کر تے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والی مزید تین خواتین  کو  حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  داعش سے تعلق رکھنے والی مزید تین خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل تین خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔زیر حراست  خواتین سے ملنے والے لیپ ٹاپ اور ان کے ای میل اکاؤنٹس کی چھان بین جاری ہے جبکہ  زیر حراست خواتین کی نشان دہی پر مزید 14 خواتین کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  گرفتار افراد  قاری یوسف، عادل بٹ، یوسف باری، عمر کھتیار کی بیویوں سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔ سعد عزیز کی اہلیہ اور ساس سے بھی تفتیش مکمل کر لی گئی ۔ زیر حراست خواتین فنڈنگ اور دہشت گردوں کی شادیاں کراتی تھیں ۔