Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:جے یوپی نے حلقہ پی ایس 114میں پیپلزپارٹی کی حمایت کردی

کراچی:جے یوپی نے حلقہ پی ایس 114میں پیپلزپارٹی کی حمایت کردی
July 1, 2017

کراچی (92نیوز)جے یو پی نے حلقہ پی ایس  114 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اویس نورانی کا  کہنا تھاکہ عوام  چوروں لٹیروں اور دہشت گردوں کو 9 جولائی کو مستردرکردینگے ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کلفٹن میں اپنی رہاش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے  اویس نورانی کا کہنا تھا کہ چھبیس سالوں سے جن لوگوں نے اس شہر پر قبضہ جمائے رکھنے والوں سے لوگ آج سوال کررہے ہیں کہ کیوں اس شہر کو  تباہ کیا گیا۔

اویس نورانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سیعد غنی جاگیر دارہیں  نہ ہی وڈیرے کی اولاد ہیں ہم انکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار حلقہ پی ایس 114 سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں اویس نورانی کی حمایت کرنے پر شکر گزار ہوں آج اس حلقے میں دیگر جماعتوں کی جانب سے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ  حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کام گزشتہ سال کے فنڈز ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ پولنگ کے اندر اور باہر فوج کو تعینات کیا جائے۔