Thursday, September 19, 2024

کراچی،بڑی بڑی مارکیٹوں کے اطراف سے تجاوزات کاصفایا

کراچی،بڑی بڑی مارکیٹوں کے اطراف سے تجاوزات کاصفایا
December 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں شہر  کی بڑی  بڑی مارکیٹوں کے اطراف تجاوزات کا صفایا کردیا گیا۔ایمپریس مارکیٹ،موبائل مارکیٹ،برنس روڈ،آرام باغ،لائٹ ہاوس ،کھوڑی گارڈن، جامع کلاتھ مارکیٹ اور بولٹن مارکیٹ  کے اطراف سے تجاوزات ہٹادی گئیں۔ تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کےخلاف آغازایمپریس مارکیٹ سے کیاگیا جہاں  ڈیڑھ سو سے زائد دکانیں گرائی گئیں ، موبائل مارکیٹ سے بھی تجاوزات  اور سائن بورڈ گراگئے گئے  جبکہ اکبرروڈپر بھی تجاوزات  کا صفایا کردیاگیا۔ آرام باغ میں بھی دوسوسے زائد دکانیں گرادی گئیں ، لائٹ ہاوس  کے اطرف بھی بھاری مشینری حرکت میں آئی چٹ پٹے کھانوں کے مرکزبرنس روڈ سے  بھی تجاوزات کا خاتمہ کیاگیا۔ مٹکے والے دہی بڑے کی دکان سے تجاوزات  کاخاتمہ کیاگیا اور کباب پراٹھے کی دکان کی تجاوزات بھی گرادی گئیں۔ کھوڑی گارڈن اور میڈیسن مارکیٹ میں غیرقانونی تجاوزات مسمار کی گئیں۔، جوڑیا بازار ،جامع کلاتھ مارکیٹ اور بولٹن مارکیٹ میں بھی  بھاری مشینری حرکت میں آئیں ، تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا صفایہ کیاگیا۔