Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:اے این پی کے زیر اہتمام پختون کلچر ڈےکا اہتمام، ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص

کراچی:اے این پی کے زیر اہتمام پختون کلچر ڈےکا اہتمام، ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص
July 24, 2017

کراچی(92نیوز)کراچی میں پختون کلچر ڈے منایا گیا پریس کلب کے باہر پختونوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص بھی  پیش کیا کلچر ڈے کی مرکزی تقریب سی ویو پر منعقد کی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق پختون کلچر ڈے پر کراچی پریس کلب کے سامنے روایتی اتن رقص کیا گیا خاص انداز سے سرکو ڈھول کی تھاپ پر لہرا کر دوستوں کے ساتھ اتن رقص  اتنا ہی پرانا ہے جتنا پختون کلچر۔عوامی نیشنل پارتی کی طر ف سے سجائے گئے کلچر ڈے پر کراچی کے پختونوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ کراچی پریس کلب سے پختون کلچر ریلی  سی ویو پہنچی اور عبدالستار ایدھی ایونیو پر رقص اور موسیقی کا سلسلہ شروع ہوگیا  ۔ پختون کلچر ڈے ہر سال تئیس جولائی کو منایا جاتا ہے ۔