Saturday, July 27, 2024

کراچی،ایک ماہ بعد بھی تاریخی ایمپریس مارکیٹ کا حسن بحال نہ ہو سکا

کراچی،ایک ماہ بعد بھی تاریخی ایمپریس مارکیٹ کا حسن بحال نہ ہو سکا
December 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ایمپریس مارکیٹ اور اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ کئے ایک ماہ سے زائد گزر گیا لیکن تاریخی عمارت کی بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا جبکہ بیرونی حصے میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارک کی جانے لگیں۔ بڑا شہر  بڑے مسائل کا گڑھ بن گیا ، تجاوزات کےبعد ایک اور پریشانی نے آگھیرا، ایمپریس مارکیٹ اور اطراف میں قبضہ مافیا سرگرم ہو گیا اور   بیرونی حصے کو پارکنگ بنالیا ۔ غیر قانونی پارکنگ میں غیر قانونی فیس وصول کی جانے لگی جب کہ   انتظامیہ نے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی ۔ ادھر ایک ماہ بعد بھی بحالی کا کام تاخیر کا شکار ہے ،   ملبہ جوں کا توں موجود ہے ، لوگوں نے ملبے پر ہی کاروبار شروع کردیا۔کے ایم سی کی جانب سے ایمپریس مارکیٹ اور اطراف سے تاحال مسمار دکانوں کا ملبہ نہیں اٹھایا گیا۔