Friday, September 30, 2022

کراچی:اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن10مشتبہ زیرحراست

کراچی:اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن10مشتبہ زیرحراست
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون منگھوپیر روڈ پر کنواری کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا ۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر مختلف مکانات پر چھاپے مارے گئے ۔ آپریشن کے دوران دس افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا ۔ آپریشن کا اختتام ہوا تو بڑی تعداد میں علاقہ مکین سڑکوں پر نکل ائے اور پتھراو شروع کردیا ۔ جس کے باعث میڈیا کی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔