Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:اورنگی قبرستان میں کریکر دھماکہ  سے شہری زخمی، پولیس نے زخمی کو حراست میں لے لیا

کراچی:اورنگی قبرستان میں کریکر دھماکہ  سے شہری زخمی، پولیس نے زخمی کو حراست میں لے لیا
July 2, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی کے قبرستان میں کریکر دھماکے سے شہری زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی شہری اور اس کے رشتہ دار کو حراست میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چھپائے گئے دوسرے بم کو ناکارہ بنادیا ، آئی جی سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

تفصیلات کےمطابق اورنگی کراچی میں قبرستان کے اندرکریکر دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا جس کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی  ۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور زمین میں چھپے دوسرے بال بم کو ناکارہ بنادیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک کے مطابق زخمی شخص شریف اور اس کے رشتہ دار سلمان کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے  ۔ دھماکا خیز مواد زخمی شخص کے پاس تھا یا قبرستان میں ؟ رپورٹ آنے پر ہی معلوم ہوسکے گا ،ادھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کریکر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔