Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی:اغوابرائے تاوان کےملزمان عدم ثبوت پر بری

کراچی:اغوابرائے تاوان کےملزمان عدم ثبوت پر بری
May 4, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اغواء برائے تاوان کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اے ایس ائی سمیت اٹھ ملزم ثبوت نہ ہونے کی بناء پر رہا کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار اے ایس ائی فیصل جعفری نے دیگر ملزموں کے ساتھ چار اپریل کو انعام اللہ نیازی شخص کو اغوا کیا تھا ۔ تاوان کے لیے پچیس لاکھ روپے رقم طلب کی  جس میں سے بیس لاکھ روپے وصول بھی کرلیے ۔ بقایا تاوان کی وصولی کے وقت ملزموں کو رنگے ہاتھوں پولیس نے گرفتار کیا،ایف ائی ار درج ہونے کے بعد کیس چلا  لیکن پولیس کی جانب سے ثبوت فراہم نہ کئے جانے پر ملزموں کو باعزت رہا کردیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔