Thursday, October 6, 2022

کراچی،ائیرپورٹ سے اسلحہ سمیت پکڑے جانیوالے ملزم سے تحقیقات جاری

کراچی،ائیرپورٹ سے اسلحہ سمیت پکڑے جانیوالے ملزم سے تحقیقات جاری

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی ائرپورٹ پرگزشتہ رات اسلحہ سمیت پکڑے جانےوالے ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ سخت سیکیورٹی کے باوجود ملزم اسلحے سمیت ائرپورٹ میں کس طرح داخل ہوگیا ۔ کئی سوالات بھی اٹھ گئے۔
جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ملاشیئن شہری سے 4 پستول اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ۔ تفتیشی حکام نے مختلف پہلووں پر تحقیقات شروع کر دیں ۔
سوالات گردش کر رہے ہیں کہ مسافر اسلحہ اور گولیاں چھپا کر ائیر پورٹ کے لاؤنج تک کیسے پہنچا اور ائیر پورٹ کے باہر چیک پوسٹ کیسے کراس کی؟ ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر نے انتہائی مہارت سے اسلحہ جوتوں میں چھپا رکھا تھا ۔ مہارت سے چھپائے گئے اسلحے سے لگتا ہے کہ مسافر کا تعلق کسی منظم گینگ سے ہے
تفتیشی حکام کے مطابق،ملزم سے دہشت گردی اور جہاز کے اغوا سمیت دیگر پہلوؤں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔