Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی، پیرامیڈیکس کی وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش، پولیس کا لاٹھی چارج،شیلنگ

کراچی، پیرامیڈیکس کی وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش، پولیس کا لاٹھی چارج،شیلنگ
March 11, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پیرا میڈیکس کو ہیلتھ الاؤنس کیلئے احتجاج مہنگا پڑگیا، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش  پر پولیس نے لاٹھی چارج، شیلنگ، واٹر کینن سے دھلائی کردی، 30 مظاہرین زخمی جبکہ  100 کو گرفتار کرلیا گیا ۔

کراچی پریس کلب کے باہر پیرامیڈیکس نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور جب وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے پہلے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ، مظاہرین کی پیشقدمی نہ رکی تو پولیس نے واٹر کینن سے دھوڈالا ۔

لاٹھی چارج سے 30 افراد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس نے تقریباً 100افراد کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبہ جات بند رکھنے کا اعلان کردیا۔