Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی، مچھر کالونی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی، مچھر کالونی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
May 21, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سپر ہائی وے پر مچھر کالونی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ کراچی میں سپر ہائی وے پر مچھر کالونی میں پلاسٹک گودام میں آگ لگی۔ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے لگنے والی آگ پر قابو پایا۔ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ کے مطابق پلاسٹک گودام میں لگنے والی آگ سے درجنوں گودام جل گئے۔ تیز ہوائوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس بھی متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی۔ امدادی کارروائیوں کے پیش نظر شہریوں کو آگ سے متاثرہ علاقے کی جانب جانے سے روکا گیا۔