Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی، لاپتہ 2 سگی بہنوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا

کراچی، لاپتہ 2 سگی بہنوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا
September 20, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر راشدی گوٹھ سے 8 ستمبر کو لاپتہ ہونے والی 2 سگی بہنوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا، اہلخانہ نے لڑکیوں کی بازیابی کے معاملے پر پولیس کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ لاپتہ لڑکیوں کی والدہ رانی بی بی نے بتایا کہ وہ کسی کام سے باہرگئی، واپس آ کر دیکھا تو دونوں بیٹیاں غائب تھیں۔ گمشدگی کی رپورٹ ملیر کینٹ تھانے میں درج ہے۔ لڑکیوں کے بھائی عباس نے بتایا کہ کئی روز گزر جانے کے باوجود پولیس دونوں لڑکیوں کے موبائل کی لوکیشن تک حاصل نہ کرسکی۔ اپنی مدد آپ کے تحت بھی تلاش کیا لیکن نہیں مل سکی۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ دونوں لڑکیاں اپنی مرضی سے گئی ہیں تاہم تمام پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔