Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی، عدنان پاشا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم

کراچی، عدنان پاشا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم
February 28, 2018

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے شارع فیصل پر سر عام فائرنگ کرنے اور سوشل میڈیا پر ویڈیو بھیجنے والے عدنان پاشا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔ عدنان پاشا کو پولیس نے  شہری ذیشان سعید کو دھمکیاں دینے  پر گرفتارکیا تھا ، دوسری جانب عدنان پاشا کا کہنا ہے کہ اس پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے ۔

پولیس نے عدالت کوبتایاکہ  ملزم عدنان پاشا نے ذیشان سعید نامی شخص دھمکیاں دی اور ویڈیوبھی بنائی۔ ملزم نے شاہراہ فیصل پر کھلے عام فائرنگ بھی کی ۔ ان کا گروہ ہے جو فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر ڈالتا ہے ۔

ملزم عدنان پاشا نے کہا کہ اس کے خلاف درج مقدمہ جھوٹاہے۔

عدالت نے عدنان پاشا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دےدیا ، عدنان پاشا نے فائرنگ کیس میں توضمانت کروالی تھی  مگر اسے ذیشان سعید کوقتل کی دھمکیاں دینے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔