Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی، طاقت کے نشے میں چور شخص کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد

کراچی، طاقت کے نشے میں چور شخص کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد
February 28, 2018

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے رسالہ میں ٹریفک پولیس افسر کو طاقت کے نشے میں چور افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے تحقیقات کاحکم دے دیا ۔

طاقت  کے نشے میں چورشخص نے ٹریفک پولیس افسر پر لاتیں  اور مکوں کےبرسائے ، شہریوں نےبیچ بچاوکروایا جبکہ ایک شہری نے تمام مناظراپنےموبائل فون میں محفوظ کرلئے ۔

ذرائع کےمطابق واقعہ رسالہ تھانے کی حدود میں اس وقت پیش آیاجب  وکیل کی غلط پارک کی گئی کار کولفٹ کیاجارہاتھا ، تشدد کانشانہ بننے والے اے ایس آئی کفیل رسالہ سیکشن کے لفٹنگ افسرہیں ۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیاہے۔