Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی، شادی ہالز رات 12بجے بندہوگا،ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی

کراچی، شادی ہالز رات 12بجے بندہوگا،ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی
October 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں شادی ہالز کیلئے  کراچی پولیس چیف اور ہالز مالکان میں معاملہ طے پا گیا ۔ شادی ہالز میں ہوائی فائرنگ اور آتشبازی پر پابندی عائد کر دی گئی ،  خلاف ورزی پر دولہا حوالات کی سیر کرے گا جب کہ  شادی ہالز کا دروازہ رات 12 بجے بند کردیا جائے گا۔ شادی ہالز کی لائٹس رات ساڑھے گیارہ اور مرکزی دروازہ پورے رات 12 بجے بند ہوجائے گا، ہال کے مخصوص حصوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ پارکنگ کا مسئلہ بھی حل، جو پارکنگ کا انتظام کرپائے گا، وہی شادی ہال چلائے گا، باقی کو تالہ لگ جائے گا، مالکان کو سکیورٹی کیلئے تین ملازم رکھنے کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔