Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی، سو سے زائد وارداتیں کرنیوالے افغان ڈکیت گروہ کے 3 ملزم گرفتار

کراچی، سو سے زائد وارداتیں کرنیوالے افغان ڈکیت گروہ  کے 3 ملزم گرفتار
March 8, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی  میں پولیس نےڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد  وارداتیں کرنےوالے افغان ڈکیت گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتارکرلیا ، ملزموں  سے اسلحہ ، ہینڈ گرنیڈ ، افغانستان کی سمیں اور پاکستان کے جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

ایس پی کلفٹن نےبتایاکہ ملزمان کو ڈیفنس میں مقابلے کے بعد گرفتارکیا۔ ملزمان میں جیلانی عرف جاوید ، شہزادہ عرف دلاور اورمحمد حسن شامل ہیں۔

ایس پی توقیر نعیم نے بتایاکہ ملزمان مختلف علاقوں میں  ڈکیتی کی سو سے زائد وارداتیں کرچکے ہیں  ، گروہ چالیس سے پچاس افراد پرمشتمل ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اوران کےدیگرساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔