Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی، رفیقی شہید اسپتال کھنڈرات کامنظر پیش کرنے لگا

کراچی، رفیقی شہید اسپتال کھنڈرات کامنظر پیش کرنے لگا
February 4, 2018

کراچی  ( 92 نیوز ) کراچی میں کے ایم سی کے ماتحت رفیقی شہید اسپتال کا شمار ایک زمانے میں بہترین اسپتالوں میں کیا جاتا تھا  ، لیکن اب یہ اسپتال کھنڈر کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

کے ایم سی کے زیرانتظام چلایا جانے والے رفیقی شہید اسپتال  میں مریضوں کیلئے 100 بستروں کا انتظام تو ہے لیکن اسپتال کا تو جیسے کوئی والی وارث ہی نہیں  ہے ۔

اسپتال کے دروازے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جب کہ لیبارٹری کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہی ہے ۔

اسپتال میں ادویات کی انتہائی قلت کے جب کہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ فنڈز کی فراہمی کی امید لگائے بیٹھے ہیں ۔

چار منزلہ اسپتال میں مریض کو اوپر لے جانے والی لفٹ بھی بند پڑی ہے  ،  سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے وارڈ مریض بھی نہیں ۔