Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار چل بسا

کراچی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار چل بسا
January 12, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار چل بسا۔
کراچی پولیس پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آ گئی۔ نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت شاکر احمد کے نام سے ہو گئی۔
شاکر کو گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ہدف بنایا گیا۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے دو خول بھی ملے۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کے چہرے پر فائرنگ کی۔ ملزمان کالے رنگ کے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔
عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں دیکھا تو فوری طور پر ایمبولینس بلوائی۔
مقتول ایس ایس پی وسطی کی ریزرو فورس کا اہلکار اور اورنگی ٹاون کا رہائشی تھا۔