Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل ، عوام نے ڈاکو ہلاک کردیا

کراچی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل ، عوام نے ڈاکو ہلاک کردیا
January 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس پہنچنے پر فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرامارکیٹ میں چھپ گیا، شہریوں نے چھپے ڈاکو کو پکڑ کر ہلاک کردیا۔

کراچی کے علاقے صدر میں موبائل مارکیٹ میں دو ڈاکوؤں نے ایک شہری کولوٹا اورمزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی جس سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا ۔

فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو مارکیٹ میں چھپ گیا۔

شہریوں نے چھپے ڈاکو کو پکڑا اور تشدد کر کے ہلاک کردیا۔