Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی،گھوسٹ اساتذہ کی بحالی کا سلسلہ نگراں حکومت میں بھی جاری

کراچی،گھوسٹ اساتذہ کی بحالی کا سلسلہ نگراں حکومت میں بھی جاری
August 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں  گھوسٹ ملازم قرار دیکر نوکریوں سے نکالنے گئے اساتذہ اور ملازمین کی بحالی کا سلسلہ نگراں حکومت نے بھی جاری رکھا اور 2 سال کی تنخواہیں بھی دی جانے لگیں۔ نگراں سندھ حکومت نے سرکاری خزانے پر نقب لگاتے ہوئے استاد کو بحالی کے ساتھ ہی 2 سال کی تنخواہ دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔ ایک استاد کی 2 سال کی تنخواہ 20 لاکھ سے زائد بنتی ہے، سندھ میں گھوسٹ اور جعلی ملازمین کے الزام میں 12 ہزار افراد کو نکالا گیا تھا ۔ سندھ حکومت نے ڈھائی ہزار سے زائد ملازمین کو بحال کیا تھا جبکہ نگراں حکومت نے  10ملازمین کو بحال کرکے تنخواہیں بھی جاری کردی ہیں ۔