Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی،گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ناظم آباد میں پولیس کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک

کراچی،گلستان جوہر میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ناظم آباد میں پولیس کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
March 1, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اسڑیٹ کرائم کی ایک اور واردات کے دوران چار ڈاکوؤں نے بزرگ شہری کو لوٹ لیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوز نے حاصل کرلی، دوسری جانب ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو مارا گیا ۔

گذشتہ شب ایک واردات کے دوران چار ڈاکوؤں نے بزرگ شہری کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا ۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کو موصول ہو گئی ۔ واردات میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار تین ڈاکو گھر کے سامنے کھڑی گاڑی میں موجود بزرگ شہری سے لوٹ مار کر رہے ہیں ۔

ڈاکوؤں نے پہلے قیمتی سامان،نقدرقم اور موبائل فون لیا اور جانے لگے مگر پھر کچھ سوچ کو دوبارہ آئے  اور گاڑی کی تلاشی لی۔

گاڑی میں رکھی دوائی کو ونڈ اسکرین پر ڈال دیا ، اسی دوران ملزمان کاایک اورساتھی موٹرسائیکل پر وہاں پہنچ گیا ۔ بے خوف وخطر واردات کرنے کےبعد ملزمان باآسانی فرارہوگئے۔

دوسری جانب ناظم آباد میں ڈاکووں کاپولیس سے سامنا ہوگیا  ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اور دو گرفتارکرلئے گئے ۔