Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی،پولیس مقابلے کے بعدگرفتار ہونیوالے ملزم 90سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلے

کراچی،پولیس مقابلے کے بعدگرفتار ہونیوالے ملزم 90سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلے
October 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان 90 سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلے،ملزمان اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے،سی ٹی ڈی نے اغوا اورقتل کے ملزم کو ڈیڑھ برس بعد گرفتار کرلیا۔ اے ٹی ایم میں لوٹ مارکرنے والے دوملزمان کوگرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے چند دن پہلے اے ٹی ایم میں شہری کو لوٹاتھا۔ فوٹیج وائرل ہوئی تو پولیس بھی متحرک  ہوگئی ، ملزم محبوب اور کامران کا نارتھ کراچی میں پولیس سے سامناہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ملزمان زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان 90 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان زیادہ تر وارداتیں ایم ٹی ایم میں ہی کیاکرتے تھے۔ دوسری جانب  سی ٹی دی نے دوست کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم عادل کوگرفتارکرلیا ، ملزمان نےدوست بلال کو تاوان کے لئے اغوا کیا اوررقم نہ ملنے پرقتل کردیاتھا، ملزم نے مقتول کی لاش کمبل میں ڈال کر جلادی تھی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔