Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی،فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنانے والے ملزم کیخلاف مقدمات درج

کراچی،فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنانے والے ملزم کیخلاف مقدمات درج
August 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گزشتہ روز فیکٹری ملازمین کو یرغمال بنانے والے ملزم سلیم شہزاد کیخلاف 2 مقدمے درج کرلئے گئے  ، جن میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔ ملزم سلیم شہزاد کیخلاف فیکٹری ملازم کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں 2 مقدمات درج کئے گئے  ، ایک مقدمے میں دہشتگردی، جان سے مارنے کی کوشش کی دفعات شامل ہیں  جبکہ دوسرا مقدمہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر بنایا گیا ۔ پولیس کے مطابق سلیم شہزاد نے ملازمت سے نکالے جانے پر واجبات کی عدم ادائیگی پر گزشتہ روز پرانے ساتھیوں کو یرغمال بنایا تھا  ، جس کے دوران 3 گولیاں بھی فائر کی تھیں ۔ ملزم سے ایک پستول اور 26 گولیاں بھی برآمد ہوئیں  ، جبکہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا ہے ۔