Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی،سپرہائی وے پر پاکستان کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں رونق عروج پر

کراچی،سپرہائی وے پر پاکستان کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں رونق عروج پر
August 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی سپرہائی وے پر پاکستان کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں رونق عروج پر پہنچ چکی ہے  ،قربانی کے لیے ڈیزائن والے اونٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ، شہری کہتے ہیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے خوبصورت  اونٹ خریدنا چاہتے ہیں۔ سپرہائے مویشی منڈی میں صحرا کے جہاز بھی لینڈ کر چکے ہیں ،گاہکوں کو لبھانے کے لیے اونٹوں کو خوب کھلایاپلایا اور سجایا جارہاہے اور دلکش ڈیزائنز بھی بنائے جارہے ہیں ۔ ڈیزائن  بنانے  والے کاریگرکہتے  اونٹ کی کھال پر نفاست سے ڈیزائن بنانا ایک فن اور وقت طلب کام ہے۔ سنت ابراہیمی ادائیگی کے لیے اونٹ خریدنےآئے شہریوں کا کہنا ہے کہ  قربانی کے لیے خوبصورت اونٹ خریدنا ہے کوشش ہے ڈیزائن والا اونٹ ہی خریدیں ۔ کراچی میں گزشتہ چند برسوں میں اونٹوں کی قربانی کے  رجحان میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے یہی وجہ ہے  پاکستان کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں اس بار اونٹ  بڑی تعداد میں لائے گئے ہیں۔