Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی،خاتون کا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر ہراساں کرنے کا الزام

کراچی،خاتون کا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر ہراساں کرنے کا الزام
October 20, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا، خاتون نے شارع فیصل پر چلتی کار سے چھلانگ لگا دی، شہریوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ کراچی میں خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا اور  شارع فیصل پر چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی۔ شہریوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا جس نے  ڈرائیور کوتشددکا نشانہ بنا ڈالا جب کہ پولیس نے موقع پر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے ہراساں کرنے کی کوشش کی، ڈرائیور مجھے مسلسل گھور رہا تھا۔ ڈرائیور کے مطابق وہ بہن بیٹیوں والا ہے، ایسا سوچ بھی نہیں سکتا، بے بنیاد الزام کی تحقیقات کی جائے، پولیس نے دونوں کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اور ڈرائیور کے بیان کی روشنی میں واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں، پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ بھی درج کر لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔