Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی،بہادرآباد میں گھریلو تنازعہ پر پولیس کی موجودگی میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک

کراچی،بہادرآباد میں گھریلو تنازعہ پر پولیس کی موجودگی میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک
January 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے بہادر آباد میں گھریلو تنازعہ پر پولیس کی موجودگی میں فائرنگ  سے نوجوان ہلاک ہو گیا جب کہ قاتل موقع سے فرار ہو گیا ، ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی پولیس کی سنگین غفلت کے باعث  کالی وردی والوں کی موجودگی میں بہادرآباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہو گئی ۔  گھریلو تنازعہ پر مدعی سہیل مغل مشتعل ہو گیا اور  پولیس کے سامنے فائرنگ کرکے مخالف منور علی کو موت کی نیند سلادیا، قاتل گرفتار، ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم سہیل کی بیوی خلع کے بعد منور کے گھر رہائش پذیر تھی، عدالتی حکم پر سہیل کو بچوں سے ملوانے لایا گیا، ملزم نے اچانک فائرنگ کردی،ایس پی گلشن طاہر نورانی نے بھی تصدیق کردی۔ ایس پی گلشن کہتے ہیں کیس میں کہیں نہ کہیں مقتول کا نام بھی شامل ہے،اہلکاروں کے خلاف غفلت کی انکوائری کریں گے۔ مقتول کے بڑے بھائی نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ   فائرنگ کی آواز سن کر باہر آیا تو دیکھا چھوٹا بھائی زمین پر پڑا ہے، پولیس کو اسپتال لے جانے کا کہا لیکن پولیس دوستیاں نبھاتی رہی ۔ مقتول کے بھائی نے کہا کہ پولیس جان بوجھ کر بھائی کو پہلے تھانے ،پھر اسپتال لے گئی۔