Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میں مہاجر ہوں لیکن ایم کیو ایم نہیں،پرویز مشرف کا ویڈیو لنک خطاب

میں مہاجر ہوں لیکن ایم کیو ایم نہیں،پرویز مشرف کا ویڈیو لنک خطاب
January 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) آل پاکستان مسلم لیگ نے کراچی میں عوامی طاقت کامظاہرہ کیا۔

جلسے سے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مہاجر ہوں لیکن ایم کیو ایم نہیں ۔ ہم خود کو پاکستانی سمجھتے ہیں۔

پرویز مشرف نے مزید کہا کہ اگلے الیکشن میں کراچی سمیت سندھ بھر سے جیت کر صوبے کو ترقی دیں گے ۔

اپنے خطاب میں پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ بہتر مستقبل کیلئے کراچی والے ایک ہوجائیں ۔