Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کرائم اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”مکینک ریزو ریکشن“ کا نیا ٹریلر جاری

کرائم اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”مکینک ریزو ریکشن“ کا نیا ٹریلر جاری
August 17, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری۔ کرائم اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”مکینک ریزو ریکشن“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم رواں ماہ امریکی سنیماگھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”مکینک ریزو ریکشن“ کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو جرائم کی دنیا کا بے تاج بادشاہ کہلاتا ہے۔ ہٹ مین کے نام سے مشہور آرتھر بشپ جرائم کی دلدل سے نکلنے کی ٹھانتا ہے تو دشمن اس کی محبوبہ کو اغوا کر لیتے ہیں۔ محبوبہ کی رہائی کے بدلے میں آرتھر کو تین اہم شخصیات کے قتل کا ٹاسک دیا جاتا ہے جس کے لیے آرتھر کو پوری دنیا کا سفر کرنا پڑتا ہے اور ان افراد کا قتل بھی ایسے کرنا ہوتا ہے کہ وہ حادثہ لگے۔ فلم کی ہدایات ڈینس گینسل نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں جیسن سٹیٹ ہیم، جسیکا البا، ٹومی لی جونز، اسٹورٹ تھارپ اور تھامس کیوی شامل ہیں۔ چار کروڑ ڈالرز سے بننے والی یہ فلم چھبیس اگست کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔