Saturday, July 27, 2024

کرائم اور ایکشن سے بھرپور فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ کی اگست میں ریلیز کی تیاریاں

کرائم اور ایکشن سے بھرپور فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ کی اگست میں ریلیز کی تیاریاں
July 30, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری۔ کرائم، فینٹسی اور مار دھاڑ سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ اگلے ماہ امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ ایکشن فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ کی کہانی ایسے خطرناک قیدیوں کے گرد گھومتی ہے جن کو خفیہ سرکاری ایجنسی سزاو¿ں میں کمی کے وعدے پر ایک مشن کیلئے بھرتی کرتی ہے۔ دنیا کے لیے خطرہ بن جانے والے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے ان خطرناک قیدیوں پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دی جاتی ہے جو جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لیے میدان میں اترتی ہے۔ فلم کی ہدایات ڈیوڈ آئر نے دی ہیں۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں وال اسمتھ، جیم فٹز سائمنز، مارگاٹ روبی، کرسٹو فر ڈائی سن، وائلا ڈیوس، ڈیوڈ ہاربر اور جیمز میک گوون شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ پانچ اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔