Thursday, February 9, 2023

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: کیویز نے گرین کیپس کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: کیویز نے گرین کیپس کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی نیوزی لینڈ کے خلاف مایوس کن کارکردگی۔ کیویز نے گرین کیپس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ بلے باز پہلی اننگز میں چلے نہ دوسری باری میں کوئی خاص کارکردگی دکھائی۔ مصباح الیون دوسری اننگزمیں بھی ایک سو اکہتر رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور کیویز کو جیت کیلئے صرف ایک سو پانچ رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نے باآسانی د ووکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

دوسری اننگز میں نیوزی لینڈکی طرف سے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساوتھی اور نیل ویگنر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم ایک سو تینتیس رنز پر آل آو¿ٹ ہو گئی جبکہ کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کیوی باو¿لر گرینڈ ہوم نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاندار باولنگ پر گرینڈہوم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔