کتے کے کاٹنے سے کراچی میں ایک اور خاتون جاں بحق

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے جناح اسپتال میں کتے کے کاٹنے سے ایک اور خاتون جاں بحق ہو گئی ، بدین کی رہائشی 40 سالہ خاتون رنگو آسان داس کو 5 ہفتے قبل کتے نے کاٹا تھا ،خاتون کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں لگائی جاسکی تھی۔
سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین تاحال نایاب ہے ، کراچی کے بڑے جناح اسپتال میں بھی ویکسین نہ ہونے کے باعث کتے کے کاٹنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔