Wednesday, December 7, 2022

کتے نے گول دائرے میں گاڑی چلا کر سب کو حیران کر دیا

کتے نے گول دائرے میں گاڑی چلا کر سب کو حیران کر دیا
فلوریڈا (92 نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں کتے نے گاڑی چلا کر سب کو حیران کر دیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کار میں بند کتے نے گاڑی کو ریورس گیئر میں ڈال کر اسے ایک گھنٹے تک چلایا۔ اس دوران اس نے ہمسائے کا لیٹر باکس بھی توڑ ڈالا۔ میکس نامی کتے کا مالک اسے کار میں لاک کر کے نکل گیا تھا جس کے بعد میکس نے کار کو ریورس گیئر میں ڈال کر اسے ایک گھنٹے تک گول دائرے میں چلانا شروع کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔