Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کتنے آدمی تھے ،قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی دلچسپی کا بھانڈا فافن نے پھوڑ دیا

کتنے آدمی تھے ،قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی دلچسپی کا بھانڈا فافن نے پھوڑ دیا
May 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)کتنے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئے،فافن نے اجلاس کی کارروائی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ تفصیلات کےمطابق ارکان قومی اسمبلی کی اسمبلی اجلاسوں میں شرکت اور کارروائی میں دلچسپی تو برائے نام ہی ہوتی ہے لیکن آج جب پارلیمنٹ کے اہم اجلاس میں وزیراعظم نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دینا تھا تو حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تعداد صرف 131تھی ۔ تین سو بیالیس کے ایوان میں 131ارکان کی شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستانی سیاستدان پارلیمنٹ کو کبھی بھی اہمیت نہیں دیتے ۔ وزیر اعظم نے ایوان میں باسٹھ منٹ جبکہ اپوزیشن لیڈر 92منٹ تک ایوان میں موجود رہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں شرکت کرنا ہی گوارہ نہ کیا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔