Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کترینہ، ایشوریہ رائے اور سونم کپور کینز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں جلوے بکھیریں گی

کترینہ، ایشوریہ رائے اور سونم کپور کینز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں جلوے بکھیریں گی
April 22, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین کترینہ کیف پہلی مرتبہ اڑسٹھ ویں کینز انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کے لئے پیرس جائیں گی۔ ایشوریا رائے اور سونم کپور بھی جلوے بکھیرنے کےلئے فلمی میلے کی رنگینوں کا حصہ بنیں گی۔ کترینہ کیف انٹرنیشنل میک اپ برینڈ پیرس کی نئی سفیر ہیں۔ کترینہ کے ساتھ ایشوریہ رائے اور سونم کپور بھی ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گی۔ بارہ روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں دنیا بھرسے فنکار شرکت کریں گے۔ کترینہ کیف کا حال ہی میں مادام تساؤ میں مجسمہ بھی رکھا گیا ہے۔ ایشوریہ رائے بچن اور سونم کپور بھی ساتھی اداکارہ کی قربت پر خوش ہیں۔ حسیناؤں کے مداح بھی اس وقت کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ بالی ووڈ نگری کی تینوں بیوٹی کوئینز میں سے کون مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔