کتاب سامنے نہیں آئی،پڑھنے والوں کو چوری کرنے پر شرمندہ ہونا چاہئے ،ریحام خان
لندن ( 92 نیوز) عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کہتی ہیں کہ ابھی کتاب سامنے آئی ہی نہیں، جو کہتے ہیں انہوں نے پڑھ لی، انہیں چوری کرنے پر شرمندہ ہونا چاہئیے۔
ریحام خان نے انکشاف کیا کہ کتاب عمران خان سےمتعلق نہیں بلکہ ان کی اپنی ذات پر لکھی ہوئی ہے۔ تاہم ان کی ٖغلطیاں بھی شامل ہیں۔ کتاب کا مقصد خواتین کی رہنمائی کرناہے۔
اس سے قبل ریحام خان کی کتاب کو لے کر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں جب کہ مبینہ کتاب کو لے کر چیئرمین تحریک انصاف کی کردار کشی بھی کی جاتی رہی ۔