Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کبھی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں رہے ،اس سے نفرت ہے ، نواز شریف

کبھی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں رہے ،اس سے نفرت ہے ، نواز شریف
March 7, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کی سخت مخالف ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف پارٹی کے دفاع میں کہتے ہیں ہارس ٹریڈنگ کا کبھی حصہ نہیں رہے،اس سے نفرت کرتے ہیں۔جو اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جو پارٹیاں سمجھتی ہیں کہ ہارس ٹریڈنگ ہوئی ان کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنانے کیلئے بھی تیار ہیں ۔

نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ لاہورسے اسلام آباد پہنچیں  ، قافلے کی شکل میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچے توحسب معمول کارکنوں نے انکی گاڑی کو گھیر لیا اور نعرے بازی کی۔

احتساب عدالت میں سماعت کی ابتداء پرہی وکیل خواجہ حارث نے نواز شریف کی طبیعت ناسازہونے کا بتایا اورآج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ، جج محمد بشیرنے نوازشریف کوجانےکی اجازت دے دی ۔

 ن لیگ کے قائد نے طبیعت خراب ہونے کے باعث صحافیوں سے بھی بات چیت سے معذرت کی تاہم سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے سوال پربول ہی پڑے ۔

انہوں نے ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے قابل نفرت عمل قراردیا اورکہا مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کی سخت مخالف ہے اورکبھی بھی اس کا حصہ نہیں رہی ، ہارس ٹریڈنگ کے الزمات لگانے والی جماعتوں کے ساتھ مل کرحکمت عملی بنانے کیلئے بھی تیارہیں۔

نوازشریف نے ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔