Sunday, December 4, 2022

کبڈی ٹورنامنٹ ، کھدریالہ کی ٹیم نے پوران کو شکست دے دی

کبڈی ٹورنامنٹ ، کھدریالہ کی ٹیم نے پوران کو شکست دے دی
سرائے عالمگیر (92 نیوز) سرائے عالمگیر میں کبڈی ٹورنامنٹ  کے فائنل میں  کھدریالہ کی ٹیم نے پوران کو شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔ کبڈی کا دنگل نواحی گاؤں کھوہار میں سجا۔ فائنل کا جوڑ موضع کھدریالہ اور پوران میں پڑا۔ دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ ارد گرد کے کئی دیہات کے لوگ کبڈی دیکھنے پہنچے اور  کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی۔ کھدریالہ کی ٹیم ٹورنامنٹ کی فاتح قرار پائی جسے موٹر سائیکل ، ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا گیا جبکہ رنر اپ ٹیم پوران کو بھی کپ اور نقد انعام دیئے گئے۔ کھلاڑیوں فیڈریشن کی جانب سے میڈل بھی پہنائے گئے۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور شائقین نے جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے خوشیاں منائیں۔ اس موقع پر منتظمین نے کبڈی کے فروغ کے لئے ہر سال  ٹورنامنٹ کرانے اور نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کا عزم کیا۔