کاہنہ کے قریب پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ کے قریب پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔
پولیس ٹیم ملزموں کو ساتھ لے کر ارسلان نامی ملزم کی گرفتاری کیلئے جار ہی تھی کہ ارسلان اور اسکے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزمان اشفاق اور تنویر ہلاک ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔