Friday, September 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

کانچ کی گڑیا

کانچ کی گڑیا
July 31, 2021 --- ویب ڈیسک

اُن معصوم پھولوں کی یاد میں جن کی خوشبو اور رنگوں کو چھین کر ۔ ۔ ۔ اُنہیں روند دیا گیا!

***

تتلیوں کے رنگ سی

جگنوﺅں کے پنکھ سی

وہ معصوم تھی ،، بہت چھوٹی

کچھ پانچ ، چھ برس کی

 

بسے خواب تھے آنکھوں میں

لہجے میں ، سانسوں میں

جھلکتے عزم تھے ، ارادے بھی

مستقبل کی باتوں میں

سفر زیست کا، تھا باقی سارا کا سارا

ابھی تو رکھا تھا قدم ہی پہلا ،

زندگی کی راہوں میں

 

ابّا کی تھی لاڈلی

امّاں کی تو جان تھی!

 تھا نور اُسکے چہرے پر

فرشتوں کی سی مسکان تھی

 

دن تھے روشن کیا خوب چمکتے

 جو تھے گزرتے،

 نمازیں ، قران ، نعتیں پڑھتے

پھر رات آتی

 تو چاند کو تکتے ،

 تا رے گنتے،

سو جاتی تھی وہ باتیں کرتے

 

تھا چھوٹا سا بستہ اُسکا

تھیں کتابیں جسمیں ، قرینے سے رکھی

کلاس میں پڑھتے ہر بچے سے

 تھی دوستی اُسکی بہت ہی پکّی

 

پھر اُنہی دوستوں کو

 جب پتا یہ ایک دن چلا

روند دیا اُس پھول کو کسی نے

چھین کر خوشبو اور رنگ سارے

 مار کرکے بے دردی سے

جسم مردہ اسُکا، کہیں پھینک دیا

 

سسکیاں تھیں ،

 بندھی ہچکیاں تھیں

 آہیں تھیں ہر سُو ، شور غم کا مچا تھا

شام ڈھلے اُس گھر میں

دل سوز اک ماتم سا بپا تھا

ننھّی پری کا لاشہ

تھا نظروں کی سب کے سامنے

بے سُدھ وجود ماں کا

بڑھتی تھیں عورتیں تھامنے

 

ہر آنکھ سے گرتا آنسو

دل چیرے جا رہا تھا

 

تھے سبھی تو موجود وہاں،

اپنے۔۔۔ پرائے۔۔۔ ہمسائے

 پر نہ دِیکھا باپ گھر میں تو بتایا کسی نے ،

 بستی ءخاموشاں میں

 وہ کھڑا لرزتے قدموں پر

قبر بیٹی کی بنوا رہا تھا۔ ۔ ۔،،

ہر آنکھ سے گرتا آنسو

دل چیرے جا رہا تھا

***

شاعر ِامن

کاشف شمیم صدیقی

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.