Wednesday, October 5, 2022

کانز کے فلمی میلے میں نفسیاتی تھرلر فلم ”ایلے“ کا پریمیئر‘ سٹار کاسٹ کی شرکت

کانز کے فلمی میلے میں نفسیاتی تھرلر فلم ”ایلے“ کا پریمیئر‘ سٹار کاسٹ کی شرکت
کانز (ویب ڈیسک) کانز کے فلمی میلے میں نفسیاتی تھرلر فلم ”ایلے“ کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے ساحلی شہر کانز میں انہترواں فلمی میلہ جاری ہے جس میں ہالی وڈ سمیت دنیا بھرسے آنے والے اداکاروں اور حسیناوں کے درمیان فلموں کے پریمیئرز ہو رہے ہیں۔ پال ورہیون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”ایلے“ کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ فلم کی کہانی ایک ایسی کاروباری خاتون کے گرد گھومتی ہے جس کو نامعلوم افراد اس کے گھر میں اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالتے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار معروف فرانسیسی اداکارہ ”ایزا بل ہپرٹ “ نے نبھایا ہے۔ ورجینی افیرا، کرسچن برکل ودیگر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔