Monday, December 5, 2022

کانز فلم فیسٹیول: بوسنیائی فلم ”اے پرفیکٹ ڈے“ کا پریمئر، کاسٹ کی شرکت نے چارچاند لگا دیئے

کانز فلم فیسٹیول: بوسنیائی فلم ”اے پرفیکٹ ڈے“ کا پریمئر، کاسٹ کی شرکت نے چارچاند لگا دیئے
پیرس (ویب ڈیسک) فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ کانز فلم فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے، بوسنیا کی جنگ پر بنائی گئی فلم ”اے پرفیکٹ ڈے“ کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوکر خوب داد بٹوری۔ فلم کی کہانی امدادی کارکنوں کے ایک گروپ کی ہے جو تصادم زدہ علاقے میں ایک کنویں سے لاش نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک مردہ جسم کو پانی کو آلودہ کرنے اور مقامی آبادی کو پانی کی فراہمی روکنے کیلئے کنویں میں پھینک دیاجاتا ہے۔ فلم کی کاسٹ فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں پہنچی تو شائقین فلمی ستاروں کو اپنے درمیان دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔ بوسنیا کی جنگ پر بنائی جانے والی فلم ”اے پرفیکٹ ڈے“ میں ہالی وڈ کے معروف اداکار بینی سیو ڈیل تورو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔